مارک زکربرگ نے بن بلائے مہمان بن کر ریاست اوہائیو کے ایک خاندان کو حیران کردیا

پیر 1 مئی 2017 13:24

مارک زکربرگ نے بن بلائے مہمان بن کر ریاست اوہائیو کے ایک خاندان کو حیران ..
اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی ریاست اوہائیو میں ایک خاندان کو اس وقت حیران کردیا جب وہ کھانے کے لیے پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوٹن فالز کے رہائشی ڈینیئل مورے نے بتایا ہے کہ ان کے گھروالوں کو بیس منٹ قبل بتایا گیا کہ مارک زکربرگ ان کے گھر پہنچ رہے ہیں جو کھانا کھا کر جائیں گے۔

مارک زکربرگ نے فیس بک پیج پر اس ملاقات اور کھانے کی تصویر شیئر کی۔واضح رہے کہ فیس بک کے بانی رواں سال امریکا کی تمام پچاس ریاستوں کے جانے کے مشن پر ہیں جو کہ مختلف حلقوں کے مطابق ان کی جانب سے صدارتی انتخابات کی منصوبہ بندی کا حصہ لگتا ہے۔مارک زکربرگ نے اپنے عملے کو کہا تھا کہ وہ اوہائیو میں ایسے خاندان کے ساتھ کھانا چاہتے ہیں جس نے ڈیمو کریٹ ہونے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا ہو۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے ڈینیئل مورے کو ایک ہفتہ قبل فون کرکے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ایک بہت دولت مند مخیر شخص کے ساتھ کھانا پسند کریں گے تاہم نام نہیں بتایا گیا۔اس کے بعد مارک زکربرگ پھر سڑک پر نکلے اور ان کی ملاقات زیادہ اچھے اجنبیوں سے ساتھ بینڈ میں ہوئی جہاں انہیں چکن کھانے کا موقع ملا۔وہاں کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے مارک زکربرگ کی دعوت کی۔

متعلقہ عنوان :