پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشتگردی کا خطرہ، ایجنسیوں کی وزارت داخلہ کو رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 مئی 2017 12:54

پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشتگردی کا خطرہ، ایجنسیوں کی وزارت ..
واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) : پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشتگردی کی کارروائی کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر ایجنسیوں نے وزارت داخلہ ک رپورٹ بھجوا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوم مئی کی تقریب میں دہشتگردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ یوم مئی کی تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دو وفاقی وزرا نے شرکت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ موصول ہونے کے باوجود وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تقریب میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے موقف اپنایا کہ یکم مئی کو پی او ایف میں ملازمین کی تقریب سالہا سال سے ہو رہی ہے۔ اگر پی او ایف کا مزدور محفوظ نہیں ہے تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب پروگرام کے مطابق ہو گی جس میں میں اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ایجنسیاں حساس مقامات کو سکیورٹی نہیں دے سکتیں تو یہ ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو سکتا ہے۔
 خیال رہے کہ آج یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پی او ایف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :