شیخ رشید کی آرمی چیف سے ملاقات، پپو کے فیل ہونے کا تذکرہ بھی کیا۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 مئی 2017 12:41

شیخ رشید کی آرمی چیف سے ملاقات، پپو کے فیل ہونے کا تذکرہ بھی کیا۔ شیخ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری ایک شادی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ گورنمنٹ کالج میں میرے سے بہت جونئیر تھے اور وہ نہایت سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ کچھ دن قبل آرمی چیف سے شادی کی تقریب میں ملاقات کے دوران پپو کے دو مضمونوں میں فیل ہونے اور تین میں سپلی آنے کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

پپو نے فیل ہونے اور سپلی آنے پر بھی مٹھائیاں تقسیم کی ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ چھوڑیں جی آپ کیا کہہ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس سے بڑا مذاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج سے تعلقات ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان کی خالہ کا بیٹا ہوں۔ میں سیدھا سادھا انسان ہوں۔ یہ نواز شریف بھی فوج کی پیداوار ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :