دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، چائے کےو قفے تک ویسٹ انڈیز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنا لئے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 مئی 2017 00:07

دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز، چائے کےو قفے تک ویسٹ انڈیز نے 6 کھلاڑیوں ..
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2017ء) بارباڈوس میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز نے 166 رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ روسٹن چیز 70 جبکہ جیسن ہولڈر صفر رنز پر بلے باز کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے 2،2 جبکہ یاسر شاہ اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ میں وہاب ریاض کی جگہ شاداب خان کو شامل کیا جو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :