امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کی زیر صدارت مشاعرہ کا انعقاد

اتوار 30 اپریل 2017 23:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے لاس اینلس کیلی فورنیا میں اردو ادبی سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ مشاعرہ کی صدارت کی اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کی قومی زبان اردو کے فروغ کیلئے امریکہ میں اردو ادبی سوسائٹی کی خدمات کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کو اس قسم کے تقریبات کا انعقاد کرکے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا چاہیے جن سے پاکستانی معاشرے کی عکاسی ہوتی ہے جو امن،برداشت اور محبت کرنے والوں کو معاشرہ ہے۔مشاہرہ میں امریکہ بھر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن نے اپنی شاعری پیش کی۔امریکہ میں مقیم پاکستان کے مشہور شاعر عارف امام نے ہوسٹن سے مشاعرہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر لاس اینجلس کے مشہور مصور عرفان مرتضیٰ اور ظفر عباس نے سفیر اعزاز احمد چوہدری کو اپنے بنائے ہوئے فن پارے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :