بھارتی پولیس نے پاکستانی برانڈز کے کپڑے جلانے کے الزام میں انتہا پسند تنظیم کے 11کارکنان گرفتارکرلیے

اتوار 30 اپریل 2017 22:30

بھارتی پولیس نے پاکستانی برانڈز کے کپڑے جلانے کے الزام میں انتہا پسند ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) بھارتی پولیس نے پاکستانی برانڈز کے کپڑے جلانے کے الزام میں انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے 11کارکنان کو گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سبربان ملاڈ میں ایک شاپنگ مال کے باہر پاکستانی برانڈ کے کپڑے جلانے کے الزام میں مہاراشٹر ناونرمن( ایم این ایس ) کی11کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سینئر پولیس افسر سنتوش باھندرے نے بتایا ہے کہ ایم این ایس کے کارکنان شام ساڑھے چار بجے کے قریب دکان میں داخل ہوئے جہاں پاکستانی برانڈ کے کپڑے اور دیگر مصنوعات فروخت کی جارہی تھیں ۔ایم این ایس کے کارکنوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور مختلف پاکستانی برانڈ کے کپڑے جمع کرکے سڑک پر لا کر انھیں آگ لگا دی جس پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس بھی درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :