رائو تحسین نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

عہدے سے ہٹایا جانا حکومت کا استحقاق ہے ، جس کمیشن کی رپورٹ پر ہٹایا گیا اس کو چیلنج کروں گا ، میں کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں جس سے حب الوطنی یا پیشہ ورانہ اہلیت پر حرف آئے،بتایا جائے فیصلہ کیسے اور کس بنیاد پر کیا گیا ، کمیٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس کا میڈیا سے تعلق ہو ،سابق پی آئی او پی آئی ڈی

اتوار 30 اپریل 2017 22:30

رائو تحسین نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے سابق پی آئی او رائو تحسین نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عہدے سے ہٹایا جانا حکومت کا استحقاق ہے ، جس کمیشن کی رپورٹ پر ہٹایا گیا اس کو چیلنج کروں گا ، میں کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں جس سے حب الوطنی یا پیشہ ورانہ اہلیت پر حرف آئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق پی آئی او پی آئی ڈی رائو تحسین نے عہدے سے ہٹائے جانے پر اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ عہدے سے ہٹایا جانا حکومت کا استحقاق ہے مگر جس کمیشن کی رپورٹ پر ہٹایا گیا اسے چیلنج کروں گا ۔ بتایا جائے فیصلہ کیسے اور کس بنیاد پر کیا گیا ۔ کمیٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس کا میڈیا سے تعلق ہو ۔ انہوں نے کہا کہ خود کو آئین قانون اور حکومت کے احکامات کا پابند سمجھتا ہوں ۔ کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں جس سے حب الوطنی یا پیشہ ورانہ اہلیت پر حرف آئے ۔