مسلم لیگ (ن) سندھ کے 6 ضلعی عہدیداروں کے خلاف کارروائی، عہدوں سے معطلی، اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری

اتوار 30 اپریل 2017 21:20

مسلم لیگ (ن) سندھ کے 6 ضلعی عہدیداروں کے خلاف کارروائی، عہدوں سے معطلی، ..
․ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے 6 ضلعی عہدیداروں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور دیگر وجوہات کی بناء پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی زاہد علی شاہ، جنرل سیکریٹری اسلم خٹک، ڈسٹرکٹ سائوتھ کراچی کے صدر سلطان بہادر اور ضلع دادو کے صدر علی نواز رند کو پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی و دیگر معاملات کی بناء پر عہدوں سے معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ صدر ضلع بدین علی محمد جوکھیو اور صدر ضلع حیدرآباد دیدار سولنگی کو پارٹی معاملات میں عدم دلچسپی کی بناء پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :