پیپلز پارٹی کے تحت آج ٹاور سے مزار قائد تک مزدور یکجہتی ریلی نکالی جائے گی، وقار مہدی

لیگ نے ہمیشہ اقتدار میں آکر مزدوروں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے اورسرمایہ داروں کو نوازا ہے جس کے خلاف ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آواز بلند کی ہے

اتوار 30 اپریل 2017 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے ان ہزاروں محنت کشوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مزدوروں کے حقوق کے لئے اپنی جان دینے سے بھء گریز نہیں کیا ۔ 1886کے ان عظیم محنت کشوں کی یاد میں آج بھی یوم مزدور اسی جوش و جذبہ سے منایا جاتا ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ آج بھی مختلف نوعیت کے مسائل کا شکار ہے انہیں بہتر رہائش ،صحت، بچوں کی تعلیم، اجرت اور پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولتیں تک حاصل نہیں ہیں اور کام کی جگہ پر بھی وہ سہولتیں حاصل نہیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سہھ پھر 3 بجے ٹاور سے مزار قائد تک مزدور یکجہتی ریلی نکال رہی ہے جس میں مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ن لیگ کی مزدور دشمن پالیسوں کے خلاف آواز بلند کریگی۔

(جاری ہے)

ریلی میں شر کت کے لے تمام اظلاع کے جلوس ٹاور پہنہچں گے۔ جہان سے ایک عظیم الشان ریلی روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اقتدار میں آکر مزدوروں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے اورسرمایہ داروں کو نوازا ہے جس کے خلاف ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے عملی اقدامات ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوئے ہیں۔