Live Updates

نوازشریف نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے،جو وزیراعظم اپنی فوج کے خلاف بولے اسے معاف نہیں کیا جاسکتا، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اپریل 2017 21:19

نوازشریف نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے،جو وزیراعظم اپنی فوج کے خلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایک مافیا اور ایک گاڈ فادرکا مقابلہ کررہے ہیں،نواز شریف قوم کے بچے ،نوجوان اور خواتین گو نواز گو کہنے کے لئے تیار ہیں۔ جیل چورنگی پر ’حقوق کراچی مارچ ‘ سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ گاڈ فادر کو جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا ہے، آئندہ سڑکوں پر نکلے تو اس طرح نہیں جیسے پیار سے آج نکلے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھاکہ پاناما کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد یہ طے ہوجائے گا کہ یہ ملک کرپشن سے پاک ہوگا یا پھرزرداری اور نواز کے حوالے رہے گا۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے،جو وزیراعظم اپنی فوج کے خلاف بولے اسے معاف نہیں کیا جاسکتا،قوم ڈان لیکس پر جواب لے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ ایک جھوٹا شخص پاکستان کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، نواز شریف نے کل مجھے کرکٹ کھیلنے کا کہا، 65 برس میں کرکٹ کیسے کھیلوں؟ لگتا ہے انہیں گرمی زیادہ لگ گئی۔ پی ٹی آئی سربراہ نے وکلا برادری سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ جھوٹے کو پاکستان بننے کا حق ہے؟انہوں نے شہباز شریف کو ڈراما بھی قرار دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات