اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اپریل 2017 20:50

اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے، تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اعلیٰ سطح کا اجلاس اہم اجلاس ختم ہوگیا،جس میں ڈان لیکس کی رپورٹ پر اداروں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ جاتی امرا رائیونڈ میں ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیرداخلہ اسحاق ڈار،وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق، اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، محاذ آرائی کسی بھی طور ملکی مفاد میں نہیں، کسی فریق کو ڈان لیکس رپورٹ پر اعتراض ہے تو نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے میں کوئی ہرج نہیں تاہم تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت ضروری ہے۔ اجلاس میں پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈان لیکس کی رپورٹ اور عمران خان کی طرف سے 10ارب روپے کی رشوت کے الزام پر قانونی کارروائی کے مختلف پہلوں پر بات کی گئی ۔ وزیراعظم کی قریبی رفقا سے سیاسی صورتحال پر بلائے مشاورتی اجلاس سے قبل انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :