عمران کے پاس 10ارب کی پیشکش لانے والا کون ہو سکتا ہے غیر اعلانیہ تلاش جاری

اتوار 30 اپریل 2017 19:51

عمران کے پاس 10ارب کی پیشکش لانے والا کون ہو سکتا ہے غیر اعلانیہ تلاش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پاس 10ارب روپے کی مبینہ پیشکش لانے والے شخص کی غیر اعلانیہ تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوں میں کچھ لوگ عمران خان کے پاس مبینہ طو رپر دس ارپ روپے کی پیشکش لے کر آنے والے شخص کا نام جاننے کیلئے کوشاں ہیں اور اس کیلئے عمران خان کی طرف سے انٹر ویوز میں بتائی جانے والی علامات کو پیش نظر رکھ کر غیر اعلانیہ تلاش کی جارہی ہے ۔