Live Updates

عمران خان کی تبدیلی کے دعوے کرنے والے اٹک پارکرآجائیں،امیرمقام

محکمہ صحت میںتبدیلی کا ڈنڈوراپیٹنے والوںکے محکمہ صحت کی بھاگ دوڑبیرونی ملک سے نوشیروان برکی سنبھال رہاہے،PPHI ادارہ بھی اپنے چہیتے جہانگیرترین کو گفٹ کیاہے سارے بی ایچ یوزکامالک عمران خان کااے ٹی ایم کارڈ ہے،صحت اصلات کی دھجیاں اڑادی گئی،مشیروزیراعظم امیر مقام کانوشہرہ میں جلسہ سے خطاب

اتوار 30 اپریل 2017 19:51

عمران خان کی تبدیلی کے دعوے کرنے والے اٹک پارکرآجائیں،امیرمقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کی تبدیلی کے دعوے کرنے والے اٹک پارکرآجائیںاورخود تبدیلی کامعائنہ کریںتوآنکھیںکھل جائیںگی،محکمہ صحت میںتبدیلی کا ڈنڈوراپیٹنے والوںکے محکمہ صحت کی بھاگ دوڑبیرونی ملک سے نوشیروان برکی سنبھال رہاہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان PPHI ادارہ بھی اپنے چہیتے جہانگیرترین کو گفٹ کیاہے،سارے بی ایچ یوزکامالک عمران خان کااے ٹی ایم کارڈ ہے،صحت اصلات کی دھجیاں اڑادی گئی۔انہوںنے کہاکہ آج نوشہرہ نظام پورکی پسماندگی دیکھ کربہت افسوس ہورہاہے، پسماندگی کے باعث پاکستان کاحصہ نہیںلگ رہا،وزیراعلیٰ کیلئے حلقے کی یہ حالت انتہائی قابل شرم ہے اورنوشہرہ نظام پورکااگریہ حال ہے تو باقی صوبے کاکیاحال ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے نظام پورنوشہرہ میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ممبرصوبائی اسمبلی میجر(ر) بصیراحمدخٹک سمیت 28گائوں اور چاریونین کونسل پرمشتمل اہلیان نظام پورنے پاکستان مسلم لیگ (ن)میںشمولیت کااعلان کیااوروزیراعظم محمدنوازشریف وانجینئرامیرمقام پر بھرپوراعتمادکااظہارکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ جب کام کاوقت تھا توعمران خان دھرنوںاوربزم نشاط میںمصروف تھے،اب جب حکومت ختم ہونے کوہے توترقیاتی منصوبوںکیلئے کچکول لیکرگھوم رہے ہیں، عمران خان اورانکاٹولہ خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اپنے سپیکراوربدعنوان وزراء سے استعفیٰ نہ مانگنے والا18کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہاہے، عوام نے خیبرپختونخوامیںمینڈیٹ دیاتویہ صوبے کایہ حال ہے پتہ نہیںپاکستان کااختیاردینے کے بعدکیاگل کھلائیںگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صرف ثبوت کے بناالزام لگانے کے ماہرہے ،چارسال وفاقی حکومت صحت کارڈغرباء ومساکین کوفراہم کررہی ہے عمران خان نے آخری سال میںعوام صحت کارڈدیااوروہ بھی سیاسی رشوت کے طورپر۔

انہوںنے کہاکہ 18ویںترمیم کے بعدعمران خان نے یونیوسٹیوںکاحلیہ بگاڑدیا،یہ یونیورسٹیزمیںپروفیسراوروائس چانسلرزکی قلت ہے مگرتبدیلی خان کے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام نوشہرہ کے عوام نے جس اعتمادکااظہارکیاہے اس پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروںگا۔انہوںنے کہاکہ نوشہرہ نظام پورمیںسوئی گیس ،بجلی اورصاف پانی کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرائیںگے،عوام کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلیںرہیںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات