ترک صدر بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

اتوار 30 اپریل 2017 19:10

ترک صدر بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن دو روزہ دورے پر اتوار کو بھارت پہنچ رہے ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی آمد کے بعد وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ ایردوآن اس دورے کے دوران دو طرفہ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موضوعات پر تبادلہی خیال کریں گے۔ ترک صدر کی کوشش ہو گی کہ وہ بھارت میں سرگرم اٴْن تعلیمی اداروں کو بند کرا سکیں، جو امریکا میں مقیم ترک نژاد مبلغ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترکی میں منعقدہ متنازعہ آئینی ریفرنڈم کے بعد سے ایردوآن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :