کسی کی سیاسی شہید ہونے کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی‘استعفیٰ تو دینا ہی پڑے گا‘میاں محمودالرشید

وزیراعظم کوہ قاف میں بھی بسیرا کر لیں تو گو نواز گو کے نعرے سننے سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم قوم کی بیٹیوں کیلئے نا زیبا الفاظ استعمال کرے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، 10ارب کی پیشکش کرنے کے بعد فنکار اعلیٰ عدالت جانے کی غلطی نہیں کریں گے‘گفتگو

اتوار 30 اپریل 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ کسی کی سیاسی شہید ہونے کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی‘استعفیٰ تو دینا ہی پڑے گا، وزیراعظم کوہ قاف میں بھی بسیرا کر لیں تو گو نواز گو کے نعرے سننے سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم قوم کی بیٹیوں کیلئے نا زیبا الفاظ استعمال کرے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، 10ارب کی پیشکش کرنے کے بعد فنکار اعلیٰ عدالت جانے کی غلطی نہیں کریں گے کیونکہ وہ عدالت گئے تو خود پھنس جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے وزیر اعظم کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسہ میں شریک خواتین کیلئے نا مناسب الفاظ استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مائوں، بہنوں کو عزت کی نگا ہ سے نہ دیکھنے والا ملک کا سربراہ نہیں ہو سکتا، او کا ڑ ہ جلسہ میں وزیراعظم کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو گیا، وزیر اعظم سمیت پوری مسلم لیگ ن کو اخلاقی تربیت لینے کی بھی ضرورت ہے، جو وزیراعظم قوم کی بیٹیوں کیلئے نا زیبا الفاظ استعمال کرے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، انکا کہنا تھا پانا مہ اور ڈائون لیکس معاملے کے بعد وزیر اعظم اور پورا شریف خاندان بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ اداروں بلخصوص فوج سے ٹکرائو کی پالیسی نواز شریف کا وطیر ہ ہے، شریف خاندان سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں اس لئے دو ججوں کے نا اہلی ریمارکس اور پوری قوم کے استعفیٰ کے مطالبے کے باوجود وزیر اعظم ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن وزیراعظم کسی بھول میں بیٹھے ہیں انکا جانا ٹھہر گیا ہے، میاں محمود الر شید نے کہا کہ گو نواز گو ایک قومی نعرہ بن گیا ہے، وزیراعظم کوہ قاف بھی بسیرا کر لیں تو گو نواز گو کے نعرے سننے سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ارب کے سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ شہباز شریف وعدہ خلاف نہ ہوتے تو آج ملک میں لوڈ شیڈ نگ کی بجائے بجلی ہوتی یا وہ اپنا سرکاری نام شو باز شریف رکھ لیتے۔10ارب کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی ایمانداری اور سچائی سے آگاہ ہے، حکومت کی جانب سی10ارب کی پیشکش پر شہباز شریف عدالت جانے کا شوق پورا کر لیں لیکن میرا دعویٰ ہے فنکار اعلیٰ عدالت جانے کی غلطی نہیں کریں گے کیونکہ وہ عدالت گئے تو خود پھنس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :