ایرانی نیوکلیئر معاہدہ کی پاسداری امریکی مفادات کیلئے نقصان دہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے والے معاہدے منسوخ کر دیں گے،اوباما انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر فسادی وراثت ہمارے حوالے کی ، میرے پہلے سو دن بہت زبردست اور نتیجہ خیز ثابت ہوئے ، ہم آنے والے بڑے معرکوں میں بھی کامیاب ہو جائیں گے، پیرس ماحولیاتی معاہدے پر بڑا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں سامنے آئے گا امریکی صدر کا پنسلوینیا کے شہر ہیرسبرگ میں ریلی سے خطاب
اتوار 30 اپریل 2017 18:00
(جاری ہے)
صدر اوباما کے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ملکی سرحدوں کے دفاع سے اھمال برتا اور فوج دوسرے ملک بھیجی جاتی رہی۔
اس تساہل کے باعث ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن ہمارے ملک آ بسے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرحدی کنڑول اور سیکیورٹی کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے پرجوش نعروں میں اعلان کیا کہ کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کریں گے۔ دنیا کو ہمارا پیغام مل چکا ہے کہ ہم اپنی سرحدی پار کرنے والوں کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کریں گے۔ انہیں گرفتار کر لیں گے۔ملکی سیاست اور حالات کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے امریکا کی کم گشتہ معراج لوٹانے کے لئے پہلے سو دنوں میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمارے سو دنوں میں بڑے بڑے فقید المثال فیصلے کئے گئے۔ میں نے صدر ٹرومین کے دور سے بھی زیادہ انتظامی فیصلوں اپنے 100 دنوں کی حکومت میں اٹھائے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قوانین کے 29 مسودوں پر دستخط کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے امریکیوں کی ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔ میں نے چند مہینوں کے اندر ایک لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔ اسی تناظر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکیوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور امریکی اخبارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ حقائق توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔شمالی کوریا کے ساتھ جاری محاذ آرائی کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے سے نپٹنے کے لئے چین ہمارا ساتھ دے رہا ہے۔ریلی کے مقام پر دس ہزار لوگوں گنجائش تھی۔ شرکا ریلی نے صدر کا استقبال کرتے ہوئے انتخابی مہم کی طرز پر یو ایس اے، یو ایس اے کے نعرے لگائے۔ صدر کی تقریر سے قبل اجتماع میں موجود ایک شخص نے احتجاج کیا، اس پر صدر نے کہا کہ "اسے یہاں سے باہر نکالو" جس پر ریلی کے شرکا نے پھر بھرپور نعرے لگائے۔یاد رہے کہ جس وقت یہ تقریب جاری تھی اسی وقت واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے نامہ نگاروں کا سالانہ عشائیہ بھی منعقد تھا اور صدر نے اس میں شرکت نہ کرنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.