پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے آئندہ اجلاسوں میں نیوز لیکس بارے تحقیقاتی رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہونے ،وزیراعظم سے مری میں بھارتی تاجر سجن جندل سے ملاقات سمیت سانحہ ایبٹ آباد کی رپورٹ جاری نہ ہونے اور ذمہ داران کو جوابدہ نہ بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا
پانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تناظر میں متحدہ حزب اختلاف مشترکہ طور پر حکومتی جماعت کو ٹف ٹائم دے گی ،حکمران جماعت کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی ماضی میں اسلام آباد میں کشمیر ہائوس کے بورڈ اتارنے اور حریت پسند سکھوں کی فہرستیں افشا کرنے کے الزامات کا اعادہ متوقع ہے،ذرائع
اتوار 30 اپریل 2017 17:50
(جاری ہے)
قومی سلامتی کے متذکرہ معاملات پر دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیں گی ۔ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن سے متعلق تحقیقاتی کمنشن کی رپورٹ تاحال باضابطہ طور پر منظر عام پر نہ آنے ،اس رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کو جوبداہ نہ بنانے کے معاملات ایک بار پھر پارلیمنٹ میں اٹھیں گے ۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متذکرہ چاروں قومی سلامتی کے معاملات پر مختلف جماعتوں نے ایک بار پھر تفصیلات اکھٹی کی ہیں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اپنے ادوار میں اہم قومی سلامتی کے معاملات پر غیر ذمہ داری کا ثبوت فراہم کرنے پر پارلیمنٹ میں الزام تراشی کا اعادہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگر پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے نیوز لیک کے معاملے پر حکمران جماعت پر بے جا الزام تراشی کی کوشش کی گئی تو حکومتی جماعت بھی قومی سلامتی کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی سے ماضی میں ہونے والی غلطیوں کو اجاگر کرے گی ۔دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف پر تولے بیٹھی ہیں اور دلوں کا غبار پارلیمنٹ کے آئندہ ہنگامہ خیز اجلاس میں نکالا جائے گا جبکہ پس پردہ رابطوں کے نتیجے میں ان تمام متذکرہ معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کیلئے مفاہمت بھی متوقع ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی پاکستان نے متذکرہ معاملات پر تحاریک اور قراردادیں دے دی ہیں اور قومی سلامتی کے ان معاملات کو زیر بحث لانے پر اپوزیشن کی یہ جماعتیں دونوں بڑی جماعتوں کی خاموش مفاہمت کے خلاف احتجاج کریں گی ۔ (اع)مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.