وزیراعظم کوہ قاف میں بھی بسیرا کر لیں تو گو نواز گو کے نعرے سننے سے نہیں بچ سکیں گے‘محمود الرشید

�رب کی پیشکش کرنے کے بعد فنکار اعلیٰ عدالت جانے کی غلطی کر کے خود پھنس جائیں گے‘صحافیوں سے گفتگو

اتوار 30 اپریل 2017 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیراعظم کوہ قاف میں بھی بسیرا کر لیں تو گو نواز گو کے نعرے سننے سے نہیں بچ سکیں گے، 10ارب کی پیشکش کرنے کے بعد فنکار اعلیٰ عدالت جانے کی غلطی نہیں کریں گے کیونکہ وہ عدالت گئے تو خود پھنس جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میاں محمود الر شید نے کہا کہ او کا ڑ ہ جلسہ میں وزیراعظم کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو گیا، وزیر اعظم سمیت پوری مسلم لیگ ن کو اخلاقی تربیت لینے کی بھی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پانا مہ اور ڈان لیکس معاملے کے بعد وزیر اعظم اور پورا شریف خاندان بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ گو نواز گو ایک قومی نعرہ بن گیا ہے، وزیراعظم کوہ قاف بھی بسیرا کر لیں تو گو نواز گو کے نعرے سننے سے نہیں بچ سکیں گے۔

میاں محمود الر شید نے کہا کہ شہباز شریف وعدہ خلاف نہ ہوتے تو آج ملک میں لوڈ شیڈ نگ کی بجائے بجلی ہوتی یا وہ اپنا سرکاری نام شو باز شریف رکھ لیتے۔10ارب کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی ایمانداری اور سچائی سے آگاہ ہے، حکومت کی جانب سی10ارب کی پیشکش پر شہباز شریف عدالت جانے کا شوق پورا کر لیں لیکن میرا دعویٰ ہے فنکار اعلیٰ عدالت جانے کی غلطی نہیں کریں گے کیونکہ وہ عدالت گئے تو خود پھنس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :