حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم مئی سے برقراررکھنے کااعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اپریل 2017 13:59

حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم مئی سے برقراررکھنے کااعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30اپریل2017ء): حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم مئی سے برقراررکھنے کااعلان کردیاہے،مٹی کے تیل کی قیمت برقرارہے کوئی ردوبدل نہیں کیاجارہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مٹی کاتیل ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈاور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں 44،44روپے جبکہ پٹرول 74روپے اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 83روپے برقراررہے گی۔یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے تک کمی کی سمری بھیجی تھی۔