ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، محمد منشاء اللہ بٹ

اتوار 30 اپریل 2017 01:50

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء)صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا سفر اللہ کے فضل و کرم سے جاری ہے ‘ خلق خدا کی خدمت ہی مسلم لیگ ن کے وطیرہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل شہاب پورہ اور مظفرپور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب کے باسیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین یوسی شہاب پورہ حاجی ملک محمد سرفراز، چیئرمین یوسی مظفر پور نواز احمد بھٹی، قمرالزمان بٹ، طارق بٹ ، عمران گوگا ، ڈی ایس پی ٹریفک ملک نوید اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئر ڈیپارٹمنٹ رانا عبدالوحید کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ مسلم لیگ ن الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کو نبھائے گی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اور وطن عزیز کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنا ہی پارٹی کا منشور ہے ۔

انہوں نے یوسی شہاب پورہ اور مظفر پور میں اس وقت 6کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائیلز لگانے اور سیوریج کے درجنوں منصوبوں زیر تکمیل ہے ۔ انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کی خدمت پر اپنے تمام تر توجہ مرکوز رکھیں اور حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی سختی سے نگرانی کریں اور معیار کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد زیر تکمیل منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچائے اور منصوبوں کی کوالٹی کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی پوری دیانتداری اور ایمانداری سے خرچ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے اور ہمارے قائدین کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادارک ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ذمہ داری شخص کو اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگااور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ان کی توجہ ہر شعبہ زندگی پر ہے ۔ قبل ازیں محمد منشاء اللہ بٹ نے یوسی شہاب پورہ میں محلہ مرکزی عیدگاہ میں ٹف ٹائیلز لگانے کا منصوبے کا افتتاح کیا بعد ازاں زہرہ میموریل چوک تک عدالت گڑھا پھاٹک ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر موجود کنٹریکٹر اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو رمضان کے آغاز سے قبل مکمل کیا جائے ۔