ْچیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنو پاکستان کی پہچان کے مصورانہ صلاحیتوں کے آڈیشن کا انعقاد

اتوار 30 اپریل 2017 01:50

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنو پاکستان کی پہچان کے تحت فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈویژنل مقابلہ مصوری کے سلسلے میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پیپلز کالونی میں مصورانہ صلاحیتوں کے آڈیشن کا انعقاد ہوا۔جس میں 30 طالبات نے حصہ لیا۔جن میں سے 4 طالبات نے ڈویژنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید نے بتایا کہ فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چیف منسٹر ٹیلنٹ پروگرام کے تحت ڈویژنل مقابلہ مصوری کیلئے اہل امیدواروں کے چنائو کیلئے مختلف جگہوں پر آڈیشن جاری ہیں۔شیڈول کے مطابق یہ آڈیشن 2 مئی کو صنعت زار اور زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوں گے جبکہ 3 مئی کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں اور 4 مئی کو گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹائون میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :