محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں 37پراپرٹیز کو سیل کردیا

اتوار 30 اپریل 2017 01:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء)محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں 37پراپرٹیز کو سیل کردیا ہے ،جبکہ دیگر نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ ایکسائز انسپکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،یہ بات ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد سلیم ملک نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ،محمد سلیم ملک نے کہا کہ تمام نادہندگان پراپرٹی ٹیکس جلد ا ز جلد جمع کروا کر قانونی کارروائی اور پریشانی سے بچیں ۔