قتل کے مقدمہ میں ملزموں کو 35/35سال قید کی سزاء

اتوار 30 اپریل 2017 01:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وقاراور عرفان عرف بھولا کو35/35سال قید کی سزااور ایک ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ دیگر دو ملزمزن کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا ہے،تفصیل کے مطابق2015؁ء میں ملزمان وقار اور عرفان نے دیرینہ دشمنی پر تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی گائوں434فتح پورکے رہائشی دلاور عرف صابی کو قتل اور اسکے بھائی کو شدید زخمی کر دیا تھا،جس پر تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا،عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان وقار اور عرفان پر جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی،جبکہ ملزمان کے دو بھائیوں اور ایک کزن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے با عزت بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :