چیف ٹریفک آفیسرکا اچانک صدر ایریا کے ٹریفک سیکٹرز کا دورہ

اتوار 30 اپریل 2017 01:50

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے اچانک صدرایر یا کے ٹریفک سیکٹرز کا دورہ کیا سٹی ایریا کے ساتھ ساتھ دیگر تحصیلوں میں بھی ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں جڑانوالہ میں تمام ٹریفک پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوے سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز الرٹ ہوکر فرائض منصبی نبھائیں اور غفلت لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیںکی جاے گی چیف ٹریفک آفیسر نے اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے جڑانوالہ کے ڈرائیونگ سکول کا بھی دورہ کیا اور پیشہ ورڈرائیورزکو دی جانے والے تربیت کے امورکا جائزہ لیا اس موقع پر انہوںنے کہا کہ صدرایر یا کی عوام کے لیے ڈرائیونگ سکول کسی تحفہ سے کم نہ ہے عوام اس سہولت بھر پور فائدہ اٹھائیں اس موقع پر انہوں نے جڑانوالہ میں ٹریفک سیکٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انسپکشن کی اس موقع پر سی ٹی او نے ڈی ایس پی صدرایر یا کو بھی ہدایت کی کہ وہ متحرک ہو کر تمام سیکٹر ز کے انتظامات سنبھالیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کام کریں انہوں نے کہا کہ وہ گاہ بگاہ صدرایریا کی ڈیوٹی کا جائزہ لیتے رہیں گے عوام کسی بھی دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیڈ کواٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :