پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون،06 کلوگرام سے زائد چرس برآمد

اتوار 30 اپریل 2017 01:50

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) تھانہ سول لائن ،پیپلز کالونی ، ٹھیکری والا ، سٹی جڑانوالہ اور سٹی سمندری پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان نسیم خان ، محمد سجاد ، منیر احمد ، مرتضیٰ، اسلم اور یاسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی6.120کلو گرام چرس اور 2.035کلو گرام بھکی برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ تھانہ سول لائن پولیس نے نور شاہ ولی روڈ سے ملزم نسیم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1.050کلوگرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 352/17بجرم 9-C/CNSA تھانہ سول لائن میں درج رجسٹر کر لیا ،تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے جی ٹی ایس سے ملزم محمد سجاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.200کلوگرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 457/17بجرم 9-C/CNSA تھانہ پیپلز کالونی میں درج رجسٹر کر لیا ،تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے 241ر ب میں ریڈ کر کے ملزم منیر احمد سے 1.120کلو گرام چرس اور ملزم مرتضیٰ سے 2.035کلو گرام بھکی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات نمبر 321,323/17بجرم 9-C/CNSA تھانہ ٹھیکری والا میں درج رجسٹر کرلیے ،سٹی جڑانوالہ پولیس نے پل شہرو آنہ سے ملزم اسلم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.520کلوگرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 378/17بجرم 9-C/CNSA تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا جبکہ تھانہ سٹی سمندری پولیس نی466گ ب روڈ سے ملزم یاسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.230کلوگرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمات نمبر 177/17 بجرم 9-C/CNSA تھانہ سٹی سمندری میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :