ہزاروں غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست دائر کر دی

muhammad ali محمد علی اتوار 30 اپریل 2017 00:32

ہزاروں غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست دائر کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) ہزاروں غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہزاروں غیر ملکیوں نے پاکستانی شہریت اختیار کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب تک کل 45 غیر ملکی پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کر چکے ہیں۔ ان غیر ملکیوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ترکی سے ہے جو سیاسی انتقام سے بچنے کیلئے پاکستان منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ جبکہ صومالیہ، عراق اور سوڈان کے شہریوں نے بھی پاکستانی شہریت کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :