Live Updates

عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے شخص کا نام سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی اتوار 30 اپریل 2017 00:19

عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے شخص کا نام سامنے آگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے شخص کا نام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کچھ روز قبل دعوی کیا گیا تھا کہ شریف خاندان نے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے انہیں پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے 10 ارب روپے کی پیش کش کی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملک کے کئی سیاستدانوں بشمول وزیر اعظم اور شہباز شریف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ عمران خان پیش کش کرنے والے شخص کا نام سامنے لائیں۔

شریف خاندان نے عمران خان کو عدالت تک لے جانے کا بھی اعلان کیا۔ تاہم اب پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اس شخص کا نام بتا دیا ہے۔ نبیل گبول نے بتایا ہے کہ عمران خان تک 10 ارب کی پیش کش لے کر جانے والا شخص شیپس جم کا مالک ہے۔ شیپس جم کا مالک عمران خان اور حمزہ شہباز کا مشترکہ دوست ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :