پیمرا کی جانب سے نے نیو ٹی وی کو پروگرام لائیوود نصراللہ میں وزیراعظم کے خلاف من گھڑت الزامات لگائے جانے پر نوٹس جاری

ہفتہ 29 اپریل 2017 23:50

پیمرا کی جانب سے نے نیو ٹی وی کو پروگرام لائیوود نصراللہ میں وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی(پیمرا)نے نیو ٹی وی کو پروگرام لائیوود نصراللہ میں زید حامد کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف من گھڑت الزامات لگانے پر ہفتہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے اورمذکورہ ٹی وی چینل کو 6 مئی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیو ٹی وی نے 28 اپریل کو صبح11 بجے پروگرام لائیو ود نصراللہ نشر کیا جس میں زید حامد نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف شر انگیز الزامات لگائے ۔

(جاری ہے)

ایسے گھنائونا الزامات اور شر انگیز الفاظ کا نشر ہونا نہ صرف نیشل ایکشن پلان بلکہ سپریم کورٹ کے نافذ کردہ الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015ء کی خلاف ورزی ہے۔ پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ نیو ٹی وی7 دن میں جواب دے اور مزید کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پروگرام کے میزبان9 مئی کو 12 بجے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ پیمرا نے خبردار کیا ہے کہ ان الزامات کی بناء پر پروگرام لائیو ود نصراللہ بند کیا جا نے کے ساتھ ساتھ نیو ٹی وی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اس علاوہ نیو ٹی وی کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :