حکومت کی جانب سے نیوزلیکس رپورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا گیا،فوج کی جانب سے رپورٹ مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم کے رہنے کا کوئی جوازنہیں ہے،ملک میں جمہوریت کوئی خطرہ نہیں ہے ،حکومت سیاسی شہادت حاصل نہیں کرسکتی ،گو نوازگوکی تحریک پورے ملک میں پھیلائیں گے،تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کی ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 29 اپریل 2017 22:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج سی2دن پہلے وزیر اعظم سے بھارتیوں کی خفیہ ملاقات ہوئی،جس کے بارے میں وزارت خارجہ لاعلم تھی اور آج قومی ادارے نے ڈان لیکس رپورٹ کو فی الفور مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج فوج اور حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ملک کے چیف ایگزیکٹو کا فیصلہ ان کے ماتحت ادارے نے ماننے سے انکار کردیا۔ اگر سب کچھ اچھا تھا تو فوج نے حکومتی موقف کیوں مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے حب الوطنی اور اپنے فرائض کو نبھایا ہے ۔نیوز لیکس پر حکومت اور پاک فوج میں عدم اعتماد سامنے آیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کا نیوز لیکس رپورٹ کی مستردگی کے بعد عہدے پر رہنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیوزلیکس کی مکمل رپورٹ کو منظرعام پرلایا جائے اور اصل چہروں کوبے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی میں پانامہ کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں ۔ جے آئی ٹی وزیر اعظم کی موجودگی میں آزاد تحقیقات نہیں کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر ججوں نے حکومتی مؤقف مسترد کیا ۔حکومت کی قطری خط کی کہانی مسترد ہوئی۔سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے کو پہنچ چکی ہے ۔, حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ پاور لومز کی صنعت تباہ ہو چکی ہے۔ کاشتکاروں کو گندم کا سرکاری ریٹ نہیں مل رہا۔سرکاری اداروں میں بھی سیاسی بھرتیاں کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت کے لیے مزید مشکلات درپیش ہوں گی ۔ گو نواز گو تحریک کو ملک بھر میں پھیلائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.