ملاکنڈتھری بجلی گھر آپریشنل اورپیداوارجاری ہے،محکمہ توانائی و برقیات

پاورہائوس کوچلانے والی کمپنی ملازمین کی ہڑتال کامعاملہ حل کردے گی، وضاحت

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے صوبے کے سب سے بڑے بجلی گھر ملاکنڈتھری ہائیڈروپاورکمپلیکس میں ورکرزیونین کی طرف سے ہڑتال اورکام کی بندش کے بارے میں وضاحت کی ہے کہ بجلی گھرآپریشنل ہے اورپاورہائوس سے بجلی کی پیداوارجاری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمے کے ذیلی ادارے پیڈونے بعض اخبارات میں شائع خبرکے بارے میں واضح کیا ہے کہ پاورہائوس کے ملازمین کی طرف سے ہڑتال اور احتجاج بجلی گھر کو چلانے والے ٹھیکہ داراورملازمین کا آپس کا معاملہ ہے تاہم انکے مطالبات کے بارے میں انتظامیہ نے پاورہائوس کو چلانے والی کمپنی سے رابطہ کیا ہے اورجلد ہی اسکاحل نکال لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :