نواز شریف کو ہٹانے کیلئے ہر حربہ آزما لیا کامیاب نہیں ہوئے ، اب آسمانی بجلی ہی ان کو ہٹا سکتی ہے ، شیخ رشید

اگلے 100دن نواز شریف کیلئے اہم ہے ،ممکن ہے 90دن سے پہلے جے آئی ٹی ان کو ہٹا دے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ مردم شماری تو فوج کر ہی رہی ہے، فوج الیکشن شماری بھی شروع کر دے،تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیء، سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی تیسرے درجے کے لوگ ہیں۔ نواز شریف کی چوائس غلط ہے، گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:24

نواز شریف کو ہٹانے کیلئے ہر حربہ آزما لیا کامیاب نہیں ہوئے ، اب آسمانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف کو ہٹانے کے لئے دھرنے سمیت ہر حربہ آزما لیا لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ اب آسمانی بجلی ہی نواز شریف کو ہٹا سکتی ہے۔ اگلے 100دن نواز شریف کے لئے اہم ہیں۔ ممکن ہے کہ 90دن سے پہلے ہی جے آئی ٹی نواز شریف کو ہٹا دے۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف ملک کے بادشاہ بننا چاہتے ہیں۔

نواز شریف کے لئے اگلے 100دن اہم ہیں۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ وہ اگلے سال مارچ تک اقتدار میں رہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری وکیلوں نے پانامہ کیس میں نواز شریف سے فیس وصول کی۔ نواز شریف کے لئے حالات اچھے نہیں دیکھ رہا۔

(جاری ہے)

ممکن ہے اگلے 90دن سے قبل ہی نواز شریف کو جے آئی ٹی نا اہل قرار دے دے۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوج ابھی سے الیکشن شماری کی بھی تیاری کر لے۔

مردم شماری تو فوج کر ہی رہی ہے۔ فوج الیکشن شماری بھی شروع کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر شخص جمہوریت کا حامی ہے لیکن جمہوریت جب کرپٹ لوگوں سے بھری ہو تو اس لنگری لولی جمہوریت کا کیا فائدہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگوں کو سزائیں نہیں ملتی اس ملک کا کچھ نہیں ہو گا۔ ہم نے نواز شریف کو ہٹانے کے لئے ہر ممکن کی ہے اب اگر انہیں ہٹانے کے لئے آسمانی بجلی ہی گرے تو نہیں پتہ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بہتر آدمی ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ ہے۔ تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیئے۔ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی تیسرے درجے کے لوگ ہیں۔ نواز شریف کی چوائس غلط ہے۔ 10ارب کی آفر عمران خان کو کس نے کی اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ عمران خان اتنے کچے سیاستدان نہیں ہیں۔

کچھ نہ کچھ سوچ سمجھ کر ہی 10ارب کی بات کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ این ای55اور56سے الیکشن خود لڑیں گے ۔ اگر جیتنے والے امیدوار ملے تو عمران خان سے مزید سیٹیں مانگوں گا۔ عمران سے اتحاد کیا تو حکومت نے بھی ورغلانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ساری جماعتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں۔ آصف زرداری کے بارے میں عمران خان ٹھیک کہتے ہیں۔ آصف زرداری سے میں نے بھی کہا ہے کہ بلاول کو آگے لائیں لیکن وہ اسے آگے نہیں لا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد وزیر خارجہ مقرر ہو جائے گا۔۔( علی)