تحقیقاتی رپورٹس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکتا ، قمر زمان کائرہ

ڈان لیکس پر وضاحت کی نہیں کارروائی کی ضرورت تھی فوج نے نوٹی فکیشن مسترد کیا تو کوئی ٹھوس وجہ ہوگی، رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:24

تحقیقاتی رپورٹس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکتا ، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکتا ڈان لیکس پر وضاحت کی نہیں کارروائی کی ضرورت تھی فوج نے نوٹی فکیشن مسترد کیا تو کوئی ٹھوس وجہ ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ادارے بغیر سوچے سمجھے ردعمل نہیں دیتے آئی ایس پی آر نے نوٹیفکیشن پڑھ کر کسی ٹھوس وجہ پر اسے مسترد کای ہوگا ڈان لیکس کے معاملے پر انکوائری رپورٹ آچکی ہے اس معاملے پر کسی وضاحت کی نہیں بلکہ کارروائی کی ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی بات میں کوئی وزن نہیں رپورٹ پر اتفاق رائے ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ (عابد شاہ)