نیشنل پارٹی مکران کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 2مئی کو ہوگا، ڈاکٹر عبدالمالک اوردیگر رہنما شرکت کرینگے

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:24

مکران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) نیشنل پارٹی مکران کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی صالح محمد بلوچ نے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس دو مء کو صبح دس بجے گوادر میں طلب کردیا ھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سابق وزیر اعلی بلوچستان، صوبائی صدر میر اکرم دشتی ، مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان خصوصی طور پر شرکت کریں گئے۔ مکران کے ضلعی تنظیموں کے صدر و جنرل سکریٹری سمیت مرکزی کمیٹی کے ممبران کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ضلعی تنظیمیں اپنی رپورٹ پیش کریں گئے۔ اجلاس ایک دن جاری رہے گا۔