عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ،میر جان محمد جمالی

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:24

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرجان محمد خان جمالی ڈی سی جعفرآباد طارق قمر بلوچ اے سی کپیٹن ذوالفقارڈی ایس پی فہد علی کھوسہ،تحصیلدار ارشد جمالی، ڈاکٹر ششیل کمار، ڈاکٹرعبدالجبار سومرو اور دیگر نے اوستہ محمد سرکاری ہسپتال میں نئی ایمبولینس کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے صرف اپنے حلقے میں صحت کی سہولتیں فراہم کی ہیںباقی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا ہے ہم نے عوام کے دیرینہ مسائل کو مدے نظر رکھتے ہوئے ایک بہترین ایمبولینس دی ہے جس میں تمام سہولتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گریڈ کا کام سست روی کا شکار ہے جب کہ اس کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے عوام کے لئے ہم جو بھی کام کرتے ہیں وہ صرف اور صرف عوام کی بہتری کے لئے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے چکروں میں ہم نہ پڑیں جو کام کرنا ہے ہم اپنے صوبے میں کریں شہرمیں کرکٹ گراونڈ پینے کا صاف پانی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ ڈسی جعفرآباد نے کہا کہ اوستہ محمد کے سابق ڈی سی اور اے سی اوستہ محمد نے سرکاری ہسپتال کے لئے چیف سیکریڑی کو کہا تھا جس کی وجہ سے گائنی وارڈ کے لئے تیس لاکھ روپے منظور ہوچکے ہیں اور بہت جلد ان پر کام کروائیں گے حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر صحت کے سہولیات میسر ہوں ۔

میر جان محمد جمالی نے مزید کہا سرکاری ہسپتال کو جدید بنانے کے لئے میرا صوبائی حکومت سے بات چیت چل رہا ہے اور اتنا بڑا فنڈز ایم پی اے کے پاس نہیں اور یہ صوبائی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا شہر میں سیورج سسٹم کو نکاس آب کے لئے تین بڑے نالے کا سمری صوبائی کے پاس ہے بہت جلد یہ مسائل حل ہوگا کیونکہ یہ اتنی بڑی رقم ہمارے پاس نہیں ہے۔ پورے ملک میں بجلی کا بحران ہے کیرتھرکینال کو اس بار بھی پانی اگر کم دیا گیا تو ہم زمینداروں کے ساتھ مل کرپانی کے لئے جدوجہد کریں کیونکہ سندھ حکومت کو بلوچستان کے حصے کا پورا پانی دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :