بادامی باغ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے

ہد رہ ٹا ئو ن پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کا سراغ لگا کرحید ر علی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 5ملزمان کوسرغنہ سمیت گرفتا رکر لیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:24

بادامی باغ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) بادامی باغ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے ۔بتایاگیا ہے کہ توصیف اور وسیم عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے اور اس کے ساتھ راہزنی کی وارداتوں بھی کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ نشا ط چیمہ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے تین عد د موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ۔

ملزمان نے مختلف علاقوں سے متعدد موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔علاوہ ازیںشا ہد رہ ٹا ئو ن پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کی متعدد واداتیں کرنے والے گینگ کا سراغ لگا کرحید ر علی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 5ملزمان کوسرغنہ سمیت گرفتا رکر کے ان کے قبضہ3موٹر سائیکل،5عدد پسٹل و گولیاں،5مو با ئل فو نز ہز ار وں روپے کی نقد ی برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :