ایف آئی اے نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز کا سراغ لگا کر چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:20

ایف آئی اے نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز کا سراغ لگا کر چھ ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)ایف آئی اے نے لاہور اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز کا سراغ لگا کر چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایف آئی اے لاہور کو مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر چلنے والی گیٹ وے ایکسچینجز کے بارے میں مخبری ہوئی جس پر لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑ کر چھ ملزمان عبدالسلام، زاہد ظفر اور حسن وغیرہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ 400سمز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایف آئی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔