کینٹ ڈویژن میں امن و مان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں فلیگ مارچ

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)کینٹ ڈویژن میں امن و مان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و مان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور عوام کو احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔ایس پی کینٹ رانا طاہر کے مطابق ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقے رنگ روڈ، مال روڈ اوردیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔فلیگ مارچ میں ایس ایچ او زاور ڈی ایس پیز نے بھی شرکت کی ۔