Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

مزار قائد وی آئی پی گیٹ پر ’’حقوق کراچی مارچ--‘‘ کی قیادت کریں گے اور مارچ کے اختتام پر جیل چورنگی کے قریب خطاب کریں گے، اعلامیہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:20

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کل( اتوار) دن 12بجے جناح ٹرمینل پر کراچی پہنچیں گے۔ ایئرپورٹ کے باہر ملک کی سیاسی صورتحال پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور وہاں سے تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ روا نہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

شام5بجے مزار قائد وی آئی پی گیٹ پر ’’حقوق کراچی مارچ--‘‘ کی قیادت کریں گے اور مارچ کے اختتام پر جیل چورنگی کے قریب خطاب کریں گے۔

پیر کے روز دن12بجے کراچی تاجر اتحاد کے رہنمائوں سے خطاب کریں گے ، دن 2بجے میمن فیڈریشن جائیں گے جہاں میمن کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ شام5بجے دائود چورنگی لانڈھی میں یوم مئی کے حوالے سے تحریک انصاف لیبر ونگ کے کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ بعد ازاں رات دیر تک اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات