پانامہ کیس میںجے آئی ٹی سپریم کورٹ کے احکامات پر بنے گی، سنیٹرسعید غنی
نواز شریف جے آئی ٹی پراثر انداز ہوں گے اس لئے انہیں چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیں، رہنما پیپلزپارٹی
ہفتہ 29 اپریل 2017 22:20
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک ڈان لیکس کمیٹی میں ہم آہنگی نہیں تھی ،چوہدری نثار سے اب پوچھا جائے کہ کیا لے دے کر کمیٹی ارکان میں ہم آہنگی کروائی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ ابھی جون جولائی کا مہینہ دور ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو باور کرواچکے ہیں کہ سندھ میں اربوں روپے کی اوور بلنگ تھی جسے بجلی چوری کہا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں اگر حکومتی اداروں میں اوور بلنگ کی جاتی ہے تو عام آدمی کے ساتھ واپڈا کا کیا رویہ ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے اربوں روپے کی گیس اسکیمز کا اعلان کر کے صرف اپنوں کو نواز ا ہے جبکہ 69 فیصد گیس سندھ دے اور بدلے میں اسے گیس سے ہی محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لسانی سیاست کے خلاف ہے اور ہم چھوٹے صوبوں کی بات کر کے وفاق کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ سعید غنی نے کہاکہ 2013 انتخابات آر اوز اور ٹی ٹی پی کی خوف کے سایہ تلے منعقد ہوئے 2018 میں ایسا نہیں ہوگا اور اگلے انتخابات 2013 سے مختلف ہوں گے اور پی پی پی پورے ملک سے کامیاب ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.