پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخامات مکمل ہوگئے

جماعت اسلامی کے امیدوارارباب عثمان نے 354ووٹ لیکر ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:20

پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخامات مکمل ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخامات مکمل ہوگئے،جماعت اسلامی کے امیدوارارباب عثمان نے 354ووٹ لیکر ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے، ولی خان آفریدی نے 345ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرآئے۔

(جاری ہے)

نائب صدر میں یوسف ریاض خلیل نے 651ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی،جنرل سیکرٹری کے امیدوار رحمان اللہ نی667ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،،سیال احمد نے 683ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔۔ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے لئے پشاور،مردان ،کوہاٹ،چارسدہ،نوشہرہ،صوابی اورتخت بھائی میں پولنگ ہوئی۔