Live Updates

کراچی کے لوگوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں، عمران خان

ہماری واک کا مقصد کراچی کے مسائل اجاگر کرنا ہے،دکھانا ہوگا جب لوگوں کو حقوق نہ دیے جائیں تو وہ بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں بیٹھ جاتے، چیئرمین تحریک انصاف

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:20

کراچی کے لوگوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی کے لوگوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔اتوار کی سہ پہر تین بجے مزار قائد سے واک کریں گے۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری واک کا مقصد کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے عوام بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں۔

اور صاحبان اقتدار نے پورا شہر گندگی پر بٹھا رکھا ہے۔ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ آج سے تیس پنتیس برس قبل کا کراچی آج کے کراچی سے کہیں بہتر تھا۔جب تک کراچی کے عوام نہیں نکلیں گے بہتری دور رہے گی۔ عمران خان نے کہا کہ دکھانا ہوگا کہ جب لوگوں کو حقوق نہ دیے جائیں تو وہ بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں بیٹھ جاتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات