ڈان لیکس معاملے کی تحقیقت آرمی ایکٹ کے تحت اب فوج خود کرے گی: ڈاکٹر شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اپریل 2017 21:38

ڈان لیکس معاملے کی تحقیقت آرمی ایکٹ کے تحت اب فوج خود کرے گی: ڈاکٹر شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2017ء) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس معاملے کی تحقیقت آرمی ایکٹ کے تحت اب فوج خود کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے ڈان لیکس معاملے کے حوالے سے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ اس تمام معاملے کو اب عسکری قیادت اپنے ہاتھ میں لینے والی ہے۔ ڈان لیکس معاملے کی تحقیقت آرمی ایکٹ کے تحت اب فوج خود کرے گی۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاک فوج کے ترجمان نے ڈان لیکس معاملے پر وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کو مسترد کر دیا تھا۔ عسکری قیادت کی جانب سے ڈان لیکس معاملے کے اصل کرداروں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :