ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی،تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کو ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ صدر کی حدود عبداللہ ٹاون کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی زد میںموٹر سائیکل پ سوار ایاز احمد ولد منظور احمد سولنگی جاںبحق جبکہ اسکا ساتھی آفتاب احمد ولد محمد اشرف سولنگی شدید زخمی ہوگیا زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس نے ٹرک ڈائیور کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی۔