نیشنل پارٹی بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، میررحمت صالح بلوچ صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:35

نیشنل پارٹی بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، میررحمت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت تعلیم یافتہ و دور اندیش سیاسی قیادت کے ہاتھوں میں ہے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بروری روڈ پر پنجگور وشبود کے سماجی رہنما ڈاکٹر محمد کریم بلوچ کی بی این پی(عوامی) سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کی سنیٹرل کمیٹی کے رکن خالد بلوچ ، وحدت بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے رکن علاؤ الدین ایڈووکیٹ،کامریڈ مجیب ،واجہ صدیق بلوچ ، قاضی رحیم جان ،ملک عوض ،حاجی عبدالقدوس بلوچ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میررحمت بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد منظم و متحرک سیاسی جماعت ہے جوکہ سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہے اسوقت بلوچستان کے عوام کو نیشنل پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہم عملی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی(عوامی )جیسی جماعتوں نے گزشتہ اپنے دوراقتدار میں اپنی غلط پالیسیوں کے سبب بلوچستان کو کافی نقصان سے دوچار کیا جس سے ترقی و خوشحالی کے راستے معدوم ہوگئے تھے اور ہم بلوچستان کے عوام کو سیاسی طور پر منظم کرنے کی پالیسی پرگامزن ہیں جس کے سیاسی طور پر دور رس نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے ڈاکٹر محمد کریم بلوچ کو اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک درست اوراچھا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل پنجگور کے علاآے وشبود کے سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر محمد کریم بلوچ نے بی این پی( عوامی) سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :