حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی نہ تو پہلے ڈری ہے نہ ہی اب ڈرے گی ،صباء بٹ

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:33

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی نہ تو پہلے ڈری ہے نہ ہی اب ڈرے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صباء بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد کے لاکھوں کے جلسے نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مشترکہ مطالبہ کردیا ہے اور ان لاکھوں لوگوں کے اس مطالبے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کے پاس وزیر اعظم کے منصب پر براجمان رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا وہ اپنی کرسی کو بچانے کیلئے مختلف تدبیریں اختیار کررہے ہیں لیکن پھر بھی انہیں جانا ہی پڑ ے گا ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی نہ تو پہلے ڈری ہے نہ ہی اب ڈرے گی ۔