Live Updates

بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،چودھری اظہر حسین

نا اہل حکمران پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بجائے آئل پر بجلی پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:33

بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،چودھری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رہنما وچئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے نا اہل حکمران پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بجائے آئل پر بجلی پیدا کررہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی خزانے کو ماہانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والوں کا اب اپنا نام خود ہی تبدیل کرلینا چاہیے کیونکہ عوام نے ان کیلئے نیا نام سوچ لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی تباہ کرکے رکھ دیا ہے حکمران جعلی ترقی کے ڈھول پیٹ رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات