پاک سرزمین پارٹی کے مطالبات اصل میں ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،پی ایس پی پاکستان لائرز فورم حیدرآباد

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان لائرز فورم پی ایس پی حیدرآباد کے انچارج وقاص صدیقی ایڈوکیٹ و جوائنٹ انچارجزسلیمان سروری ایڈوکیٹ ، قیصر حسن سومرو ایڈوکیٹ و اراکین نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے مطالبات اصل میں ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ، مصطفی کمال و انیس قائم خانی نے عوام کے 16 بنیادی مسائل پر جس تحریک کا آغاز کیا ہے ، اس سے وہ ہر پاکستانی کے نمائندہ رہنما بن چکے ہیں یہ بات انھوں نے 2مئی کو حیدرآباد پریس کلب پر پاک سرزمین پارٹی کے ہونے والی دھرنے کے سلسلے میں رابطہ مہم کے دوران مختلف سینئر وکلاء میں دعوت نامے کی تقسیم اور آگاہی مہم کے دوران وکلاء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اِس موقع پر سینئر وکلاء اور مختلف وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے جو قدم اُٹھایا ہے آج دیگر سیاسی جماعتیں اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر آئینگے ورنہ اِس سے قبل ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر عوامی مسائل پر سیاست کی جاتی ہے ، اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد میں دھرنے میں اظہار ِ یکجہتی اور شمولیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔