نواز شریف استعفیٰ دے تاکہ پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اثر انداز نہ ہوسکے،سینیٹر عاجز دھامراہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامراہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا نواز شریف استعفیٰ دے کر ان ہاؤس چلے جائیں تاکہ پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اثر انداز نہ ہوسکے۔ انہوں نے اعلان کیاکہ کل پیپلزپارٹی حیدرآباد کے حیدر چوک کے مقام پر لوڈشیڈنگ اور سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر احتجاجی دھرنا دے گی ۔

انہوں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کرتی ہے کیونکہ یہ رپورٹ حکومت کی مرضی کے مطابق آئی ہے۔ ڈان لیکس پر اُن بکروں کی قربانی دی گئی ہیں جو قربانی کے معیار پر پورا نہیں اُترتے۔انہوں نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ن لیگ کا میڈیا سیل ہے جسے مریم نواز چلاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس کی رپورٹ حکومت کی مرضی کے مطابق آئی ہے اس لئے ہم رپورٹ پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی چور اور بدتمیز ہیں، وزیراعظم اپنے بے لگام گھوڑوں کو لگام دیں، وزیراعظم نے ایم نائن موٹر وے منصوبے کا فروری میں افتتاح کیا جس کی پول کھل گئی ، موٹر وے کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، اگر وزیراعظم سندھ کے حقوق نہیں دینگے اور کرپشن بھی کریں گے تو گلی گلی سے گو نواز گو کے نعرے لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما معاملے پر جی آئی ٹی پر ہمیں عدم اطمینان ہے اور اگر جے آئی ٹی نواز شریف کو کلین چٹ دے دی تو کیا جن ججز نے وزیراعظم کو نااہل لکھا وہ استعفیٰ دیدیں گے۔