احتساب کا عمل جب تک اوپر سے شروع نہیں ہوگا معاملات کبھی بھی بہتری کی طرف نہیں جاسکتے،سراج الحق

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:27

احتساب کا عمل جب تک اوپر سے شروع نہیں ہوگا معاملات کبھی بھی بہتری کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) احتساب کا عمل جب تک اوپر سے شروع نہیں ہوگا معاملات کبھی بھی بہتری کی طرف نہیں جاسکتے۔ ٹیم لیڈر کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائون لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ پورا سچ سامنے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائون لیکس کے حوالے سے حکومتی سفارشات کو مسترد کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اہم اور حساس معاملہ پر کمزور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی سنجیدگی سے لئے جانے میں ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :