Live Updates

تحریک انصاف ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کے نوٹی فکیشن کو فوج کی طرف سے مسترد کر نے کی بھر پور حمایت کر تی ہے ،اعجاز چوہدری

چند لوگوںکو قربانی کابکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے نواز شریف اور ( ن لیگ ) کے در باری ملک وقوم سے مخلص نہیں ہے نواز شریف مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں،بیان

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:27

تحریک انصاف ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کے نوٹی فکیشن کو فوج کی طرف سے مسترد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈان لیکس تحققاتی رپورٹ کے نوٹی فکیشن کو فوج کی طرف سے مسترد کر نے کی بھر پور حمایت کر تی ہے ، چند لوگوںکو قربانی کابکرا بنا کر اصلی ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے،نواز شریف ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ، حکومتی وزارء مسلسل افواج پاکستان کی اصولی موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو عبر ت کا نشا ن بنا یاجائے، نواز شریف اور ( ن لیگ ) کے در باری ملک وقوم سے مخلص نہیں ہے اور یہ مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ڈان لیکس میں ملو ث در بار یو ں کو فوری گرفتار کر کے آر ئیکل چھ کے تحت ان کیخلا ف کارروائی عمل میں لا ئی جائے اس میں کو ئی شک نہیں ہے کہ ن لیگ کے درباری ملکی سلامتی کیخلا ف ساز شیں کر تے رہے ہیں،تحریک انصاف ملکی سا لمیت اور خودمختاری پر انچ نہیں آنے دے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے عوام کا خون چوسنے والے نواز شریف غریبوں کے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن ہے اپنے ملک کے کسانوں اور محنت کشوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں بھارت سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سبزیوں سمیت دیگر اشیاء منگوائی جا رہی ہے جو کہ پاکستانی کسان کے ساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ، ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے بلکہ غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں نواز شریف عواام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں نواز شریف کے سیاہ دور اقتدار میں غریب عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بلکہ عوام صاف پینے کا پانی تک میسر نہیں حکمرانوں کے تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات